میں اپنے لڑکے کا نام آریزعلی رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام درست ہے اور اس کا معنیٰ کیا ہے؟
"آریز" مبہم لفظ ہے،عربی ،اردو ،فارسی میں یہ لفظ نہیں مل سکا، لہذا یہ نام نہ رکھیں ۔
"علی" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی، داماد اور چوتھے خلیفہ راشد رضی اللہ عنہ کا نام مبارک ہے،جس کے معنیٰ ہیں :بلند/مضبوط، لہٰذا "آریز علی" کے بجائے "محمد علی " نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا، یا صرف ’’علی ‘‘ رکھ لیں۔
لسان العرب میں ہے:
"علا: عُلْو كُلِّ شَيْءٍ وعِلْوه وعَلْوُه وعُلاوَتُه وعَالِيه وعالِيَتُه: أَرْفَعُه، يَتَعَدَّى إِلَيْهِ الفعلُ بحَرْف وَبِغَيْرِ حَرْف كَقَوْلِكَ قَعَدْتُ عُلْوه وَفِي عُلْوِه. قَالَ ابْنُ السِّكِّيتِ: سِفْلُ الدَّارِ وعِلْوُها وسُفْلُها وعُلْوُها، وَعَلَا الشيءُ عُلُوًّا فَهُوَ عَلِيٌّ."
(و-ي، فصل العين المهملة، ج:١٥، ص:٨٣، ط:دار صادر)
القاموس الوحید میں ہے:
"علا الشيئ-ُ عُلُوّا:بلند ہونا، اوپر ہونا۔هو عالٍ و علي.......عَلِيَ في الشرف-َ علاءً:عزت و مرتبہ میں بلند ہونا:هو عَلِيٌّ."
(علو، ج:٢، ص:١١٢١، ط:إدارة إسلاميات)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144505100979
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن