بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عربک ٹیچر کا ریاضی اور فزکس کے مضامین پڑھانے کا حکم


سوال

میں عربک ٹیچر ہوں، چوں کہ اسکول میں ریاضی اور فزکس کا ٹیچر نہیں، میرا الحمد للہ ان مضامین میں تجربہ ہے، کیامیں بحکم  ہیڈ ماسٹر اپنے مضامین کوچھوڑ کر ریاضی اور فزکس پڑھا سکتاہوں ؟

جواب

اگر آپ ریاضی اور فزکس کے مضامین پوری دیانت داری کے ساتھ اچھی طرح پڑھاسکتے ہیں تو  آپ کے لیے مذکورہ مضامین پڑھانا اور اس کے عوض تنخواہ لینا جائز ہے، لیکن اگر آپ مذکورہ مضامین کو اچھی طرح پڑھانے کی اہلیت نہیں رکھتے  جس  کی وجہ سے اسکول کے طلبہ کی حق تلفی اور نا انصافی لازم آئے گی تو آپ کے  لیے یہ مضامین پڑھانا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں