بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اقرباء نماز وغیرہ سے روکتے ہوں تو کیا وظیفہ کرے؟


سوال

کوئی وظیفہ بتادیں جس کی وجہ سے مجھے نیک اعمال کرنے میں آسانی ہو ؟ لبرل گھرانے سے تعلق کی وجہ سے گھر والے مجھے ضروری اعمال نماز وغیرہ سے روکتے ہیں ۔

جواب

واضح ہو کہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے اور اس دنیا میں دین کے مطابق زندگی گزارنے میں رکاوٹیں آنے پر اللہ کی طرف رجوع بڑھا دینا چاہیے، نیز اللہ سے اپنی عاجزی اور کمزوری کا اظہار کرتے ہوئے عافیت کی دعا بھی مانگنی چاہیے  اور دین پر  چلنے  کی  استقامت بھی  مانگنی چاہیے۔ ایک دعا جو نبی کریم ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھایا کرتے تھے، یہ ہے :

«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةَ الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ، وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ لِسَانًا صَادِقًا، وَقَلْبًا سَلِيمًا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا تَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوبِ»

تاہم اس کے ساتھ ایسے علماء و صلحاء سے تعلق رکھنا بھی ضروری ہے جو دین پر چلنے میں معاون بنیں، لہذا اس کی بھی کوشش کریں۔

سنن الترمذي ت شاكر (5 / 476):

"عن رجل من بني حنظلة، قال: صحبت شداد بن أوس في سفر، فقال: ألا أعلمك ما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلمنا أن نقول: «اللهم إني أسألك الثبات في الأمر، وأسألك عزيمة الرشد، وأسألك شكر نعمتك، وحسن عبادتك، وأسألك لسانا صادقا، وقلبا سليما، وأعوذ بك من شر ما تعلم، وأسألك من خير ما تعلم، وأستغفرك مما تعلم إنك أنت علام الغيوب».

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144202200489

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں