بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اقل مہر کی مقدار پاکستانی روپے کے حساب سے کتنی ہے؟


سوال

اقل مہر رقم کے اعتبار سےکتنا ہے؟

جواب

 مہر کی کم سے کم مقدار10  درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے ،  اور10  درہم کا وزن2  تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق  اُس کی مقدار 30  گرام618  ملی گرام بنتی  ہے، چاندی کی موجودہ قیمت(تاریخ 2022-11-28)  فی تولہ 1652  روپے  پاکستانی  ہے،دس درہم کی پاکستانی روپے میں قیمت 4335روپے بنتی ہے۔

الدرالمختار مع الردالمحتار ميں هے:

"(أقله عشرة دراهم) لحديث البيهقي وغيره «لا مهر أقل من عشرة دراهم» ورواية الأقل تحمل على المعجل (فضة وزن سبعة) مثاقيل كما في الزكاة."

(كتاب النكاح،باب المهر،ج:3،ص:101،ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں