بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقے کا جانور ساتویں دن ذبح کرکے اگلے دن دعوت کرنا


سوال

اگر میں عقیقے کا بکرا ساتویں دن ذبح کروں اور دعوت اگلے دن کروں تو کیا ساتویں دن کی فضیلت کا ثواب مجھے اس عمل سے مل جائے گا؟

جواب

لڑکے کے عقیقہ میں صاحبِ استطاعت شخص کے لیے دو بکرے اور لڑکی کے عقیقہ میں ایک بکرا ذبح کرنا مسنون ہے۔ بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنامستحب ہے، اور اس کے گوشت کا حکم قربانی کے گوشت کی مانند ہے۔ اس کے تین حصے کیے جائیں، ایک حصہ اپنے لیے رکھا جائے اور ایک حصہ عزیز و اقارب میں تقسیم کیاجائے اور ایک حصہ فقراء میں تقسیم کیا جائے یہ مستحب ہے، اور اگر ساتویں دن ذبح کے بعد اس گوشت کو محفوظ کردیا جائے اور اگلے دن اس گوشت سے لوگوں کی ضیافت کی جائے تو یہ بھی جائز ہے، اس سے عقیقہ ادا ہوجائے گا اور ثواب حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200879

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں