بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کی دعا


سوال

قربانی کے  جانور میں عقیقہ ہوتو دعا کس طرح پڑھی جائے گی ؟ دعا لکھ کر بتائیں۔  مہربانی ہوگی!

جواب

اگر کوئی شخص قربانی  کے بڑے جانور میں  بعض حصوں میں عقیقہ  کرنا چاہتا ہو تو ایسا کرنا درست ہے، اور دل میں عقیقے کی نیت کر لینا کافی ہو گا، عقیقہ درست ہو جائے گا۔

اگر عقیقہ کی دعا پڑھنا چاہے تو  قربانی کی دعا کے ساتھ ساتھ یہ دعا پڑھ  لے:

’’بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهمَّ لَكَ وَإِلَیْكَ عَقِیْقَة فُلَانٍ.‘‘
ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اے اللہ! یہ آپ کی رضا کے واسطے محض آپ کی بارگاہ میں فلاں کے عقیقہ کا جانور ذبح کرتاہوں۔‘‘

"فلان" کی جگہ اس بچے یا بچی کا نام لے۔
اور یہ دعا کریں:

’’اَللّٰهمَّ هذِہٖ عَقِیْقَةُ ابْنِيْ فَإِنَّ دَمَها بِدَمِه وَلَحْمَها بِلَحْمِه وَعَظْمَها بِعَظْمِه وَجِلْدها بِجِلْدِہٖ وَشَعْرَها بِشَعْرِہٖ، اَللّٰهمَّ اجْعَلْها فِدَائً لِابْنِيْ مِنَ النَّارِ.‘‘

(تنقیح الحامدیہ، ج:۲،ص:۲۳۳)

ترجمہ:’’یااللہ! یہ میرے بیٹے کا عقیقہ ہے، لہٰذا اس کا خون اس کے خون کے بدلہ، اس کا گوشت اس کے گوشت کے بدلہ، اس کی ہڈیاں اس کی ہڈیوں کے بدلہ، اس کی کھال اس کی کھال کے بدلہ، اس کے بال اس کے بالوں کے بدلہ میں ہیں، یا اللہ! اس کو میرے بیٹے کے بدلہ دوزخ سے آزادی کا بدلہ بنادے۔‘‘

اور بیٹی کے لیے ان ہی کلمات کو یوں پڑھ لے:

’’اَللّٰهمَّ هذِہٖ عَقِیْقَةُ بِنْتِيْ فَإِنَّ دَمَها بِدَمِهَا وَلَحْمَها بِلَحْمِهَا وَعَظْمَها بِعَظْمِهَا وَجِلْدها بِجِلْدِهَا وَشَعْرَها بِشَعْرِهَا، اَللّٰهمَّ اجْعَلْها فِدَائً لِابْنَتِيْ مِنَ النَّارِ.‘‘

قربانی کی دعاؤں کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

قربانی کا طریقہ اور مسنون دعائیں

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں