بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے لیے بکری کی عمر کیا ہونی چاہیے؟


سوال

 کیابکری کےچاردانت ایک ساتھ نکل سکتےہیں؟ میں نےعقیقہ کے لیے ایک بکری ذبح کی دو دانت بہت زیادہ بڑھےنہیں تھےاور اس کےبرابروالے مزید دو دانت بھی تھوڑے نکلےہوۓتھے، توکیا ایسی بکری عقیقہ کی طرف سےادا ہوجاۓ گی؟

جواب

عقیقہ اور قربانی کے لیے بکری مکمل ایک سال کی ہونا ضروری ہے، لہذا اگر بکری ایک سال کی تھی یا اس کی قدوقامت اور دانت دیکھنے سے ماہر جانور( قصائی) ایک سال کا جانور قرار دیں تو اس کی قربانی(اور عقیقہ) جائز ہے، عام طورپر دو دانت ایک سال میں گرکر نکل آتے ہیں جس کو دو دانت کا کہا جاتا ہے۔

بنایہ شرح الہدایہ میں ہے:

"(قال: والأضحية من الإبل والبقر، والغنم) أي قال القدوري: الأضحية من هؤلاء الثلاثة لا غير... (لأنها): أي لأن الإبل والبقر والغنم  (عرفت شرعا) أي عرفت جواز الأضحية منها من حيث الشرع،(ولم تنقل التضحية بغيرها) أي بغير هذه الثلاثة  (من النبي - عليه الصلاة والسلام - ولا من الصحابة - رضي الله عنهم -)  لأنه لم يرو حديث ولا أثر بجوازها من غير هذه الثلاثة ...(قال: ويجزئ من ذلك كله الثني فصاعدا)أي قال القدوري، أي يجوز من المذكور من هذه الثلاثة كلها الثني...(والثني منها)أي من الضأن(ومن المعز ابن سنة)قال الجوهري: الثني الذي يلقى سنة ويكون ذلك في الظلف والحافر في السنة الثالثة، وفي الخف في السنة السادسة والجمع سنان، ورواه: الأنثى سنة والجمع المعزى بكسر الميم اسم جنس وكذلك المعر والمعز والعور وفي " العباب ": المعز مثال يهز ويهز في الغنم خلاف الضأن. وقيل الماعز الذكر، والأنثى ماعزة وهي العين والجمع مواعز وقيل واحد المعز ماعز."

(كتاب الأضحية، ما يجزئ في الأضحية من الأنعام،ج:١٢، ص:٤٦، ط:دار الكتب العلمية بيروت) 

الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"هي في الجنس والسن والسلامة من العيوب مثل الأضحية، من الأنعام: الإبل، والبقر، والغنم."

(القسم الأول: العبادات، الباب الثامن: الأضحية والعقيقة، الفصل الثاني: العقيقة وأحكام المولود، ج:٤، ٢٧٤٧، ط:دار الفكر سوريَّة دمشق)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102803

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں