کیا عقیقہ کا بکرا خود کھا سکتے ہیں؟
عقیقہ کے گوشت کا حکم قربانی کے گوشت کی طرح ہے؛لہذا عقیقہ کرنے والے عقیقہ کا گوشت خود کھاسکتے ہیں،تاہم قربانی کے گوشت کی طرح عقیقہ کے گوشت کو بھی تین حصوں میں تقسیم کرکے،ایک حصہ اپنے لیے اورایک حصہ رشتہ داروں کے لیے اورایک حصہ غرباء میں تقسیم کرنے کے لیے ہو۔
اعلاء السنن میں ہے:
"یصنع بالعقیقة مایصنع بالأضحیة ... وفي قوله: "یأکل أهل العقیقة ویهدونها" دلیل علی بطلان ما اشتهر علی الألسن: أن أصول المولود لایأکلون منها؛ فإن أهل العقیقة هم الأبوان أولًا ثم سائر أهل البیت".
(إعلاء السنن، باب أفضلية ذبح الشاة في العقيقة، قبیل باب ما یقول الذابح عند الذبح، (17/ 127) ط: إدارة القرآن، كراتشي، الطبعة الثالثة: 1415ه)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144409100182
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن