بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیق اورفیروزہ کی انگوٹھی میں اچھائی یابرائی کا نظریہ


سوال

میں نے ایک سوال پوچھنا ہے کہ میں نے سنا ہے عقیق اور فیروزہ کی جو انگوٹھی پہنتے ہیں اگر یہ کسی کے ہاتھ پہ راس نہ آئے تو اس کی طبیعت بھی خراب ہو سکتی ہے۔ کیایہ سچ ہے ؟برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں عقیق اورفیروزہ کی انگوٹھی راس نہ آنے سے متعلق سائل نے جونظریہ لکھاہے یا سنا ہے، شرعی طورپراس طرح کا نظریہ رکھنا غلط ہے۔خیراورشریااچھائی اوربرائی سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔کسی چیزمیں اچھائی یا برائی نہیں۔یہی بات ایمان مفصل میں بیان ہوئی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200311

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں