بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اقدس نام رکھنے کا حکم


سوال

اقدس نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اقدس کا معنی ہےکسی مرد کا دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ  پاکیزہ اور با برکت ہونا۔ اس نام میں اپنے نفس کے پاکیزہ ہونے کا  ایک قسم کادعوی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ناموں(جس میں اپنے نفس کا تزکیہ ہو)  کے رکھنے سے منع فرمایا ہے لہذا یہ نام نہ رکھے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعن زينب بنت أبي سلمة - رضي الله عنها - قالت: سميت برة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «لا تزكوا أنفسكم، الله أعلم بأهل البر منكم، سموها زينب» ". رواه مسلم."

(کتاب الآداب، باب الاسامی ج نمبر ۷ ص نمبر ۲۹۹۹، دار الفکر)

القاموس الوحید میں ہے:

"قدس  قدوسا: پاک ہونا، بابرکت ہونا۔"

(ص نمبر۱۲۸۳،ادارۃ الاسلامیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں