بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ ﷺ کی رضاعی بہن شیماء اور ان کے نام کا درست تلفظ


سوال

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی بہن حضرت شیماء صحابیہ ہیں؟ اور ان کے نام کے پہلے حرف ش کے اوپر زبر اور آخر میں ء آتا ہے?

جواب

’’شیماء‘‘  (شَیْمَاء: ش کے فتحہ/زبر کے ساتھ ہے اور آخر میں ء ہے )  آپ ﷺ کی رضاعی بہن ہیں، اسلام لے آئیں تھیں، صحابیہ ہیں،  ہوازن کے قیدیوں میں  حضرت شیماء بنت حارث (رضی اللہ عنہا) بھی تھیں، مسلمانوں نے انہیں گرفتار کرتے وقت جنگی سختی سے کام لیا، اس وقت وہ بڑی عمر کی تھیں، انہوں نے لشکریوں سے کہا: " جانتے نہیں ہو، میں تمہارے صاحب کی رضاعی بہن ہوں، میرے ساتھ ادب سے بات کرو" ، لیکن سپاہیوں کو یقین نہ آیا، انہیں آں حضرت ﷺ  کی خدمت میں لے آئے، آپ ﷺ نے انہیں پہچان لیا اور دیکھ کر فرطِ محبت سے آپﷺ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے، اپنی چادر مبارک حضرت شیماء  کے بیٹھنے کے لیے بچھادی، محبت کی باتیں کیں اور فرمایا! " اے بہن تم میرے یہاں رہنا چاہو تو تمہارا گھر ہے اور اگر واپس جانا چاہو  تب بھی مجھے اصرار نہیں، سیدہ شیماء  نے اپنے قبیلہ میں جانے کو ترجیح دی (مگر اسی روز مسلمان ہوگئیں) آں حضرت ﷺ نے انہیں غلام اور اموالِ خمس میں سے کچھ  دے کر رخصت فرمایا۔

ابن سعد کا بیان ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے بی بی شیماء  کو ایک غلام مکحول نامی اور ایک لونڈی عطا فرمائی، شیماء  نے مکحول کی شادی لونڈی سے کردی اور بنی سعد میں اس کی نسل موجود ہے.

إكمال الإكمال لابن نقطة (3/ 473):
" بَاب شيماء وسيما أما شيماء بِفَتْح الشين الْمُعْجَمَة وَسُكُون الْيَاء الْمُعْجَمَة بِاثْنَتَيْنِ من تحتهَا فَهِيَ
3568 - شيماء بنت الْحَارِث بن عبد الْعُزَّى بن رِفَاعَة أُخْت رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم من الرضَاعَة لَهَا ذكر فِي حَدِيث ذكرهَا الطَّبَرَانِيّ وَلم يخرج لَهَا شَيْئا ذكر ذَلِك أَبُو نعيم فِي معرفَة الصَّحَابَة".

الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 205):
"11390- الشيماء بنت الحارث بن عبد العزى بن رفاعة «2» . قال أبو نعيم: لها ذكر، وأوردها أبو سليمان- يعني الطّبرانيّ، ولم يورد لها حديثا، وهي أخت النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم من الرضاعة. وقال أبو عمر: الشيماء أو الشماء اسمها حذافة. ذكر ابن إسحاق من رواية يونس بن بكير وغيره عنه إنّ إخوة النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم من الرضاعة: عبد اللَّه، وأنيسة، وحذيفة بنو الحارث، وحذافة هي الشيماء غلب عليها ذلك، قال: وذكروا أنّ الشيماء كانت تحضن رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم مع أمها.
وقال ابن إسحاق، عن أبي وجزة السعدي: إن الشيماء لما انتهت إلى رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم قالت: يا رسول اللَّه، إني لأختك من الرضاعة. قال: «وما علامة ذلك؟» قالت: عضة عضضتها في ظهري، وأنا متورّكتك. فعرف رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم العلامة، فبسط لها رداءه، ثم قاللها: «هاهنا» . فأجلسها عليه وخيّرها، فقال: «إن أحببت فأقيمي عندي محبّبة مكرمة، وإن أحببت أن أمتّعك فارجعي إلى قومك» . فقالت: بل تمتّعني وتردّني إلى قومي. فمتعها وردّها إلى قومها، فزعم بنو سعد بن بكر أنه أعطاها غلاماً يقال له: مكحول وجارية، فزوّجت إحداهما الآخر، فلم يزل فيهم من نسلهم بقية. أخرجه المستغفريّ من طريق سلمة بن الفضل، عن ابن إسحاق هكذا. وقال ابن سعد: كانت الشيماء تحضن النبي صلّى اللَّه عليه وسلّم مع أمها وتوركه، وقال أبو عمر: أغارت خيل رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم على هوازن، فأخذوها فيما أخذوا من السبي، فقالت لهم: أنا أخت صاحبكم، فلما قدموا بها قالت: يا محمد. أنا أختك، وعرفته بعلامة عرفها، فرحّب بها وبسط رداءه، فأجلسها عليه ودمعت عيناه، فقال لها: «إن أحببت أن ترجعي إلى قومك أوصلتك، وإن أحببت فأقيمي مكرّمة محبّبة» ، فقالت: بل أرجع، فأسلمت وأعطاها رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم نعما وشاء وثلاثة أعبد وجارية". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201617

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں