بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنی منگیتر کی ماں کو شہوت کے ساتھ چھوتے ہی انزال ہونے کی صورت میں حرمتِ مصاہرت کا حکم


سوال

میں  اپنی منگیتر کی ماں کے ساتھ شہوت کی حالت میں پیچھے والی طرف سے کچھ سیکنڈ کے لیےمس ہوا، مجھے چھونے سے پہلے شہوت تھی اور نفس میں سختی تھی، لیکن جب چھوا تو دل کی دھڑکن تیز اور نفس ڈھیلا تھا اور اس دوران میرا انزال ہو گیا، جب ان سے الگ ہوا تو نفس میں سختی دوبارہ سے ہو گئی، لیکن مجھے ان کے جسم کی گرمی محسوس نہیں ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے تمہارا جسم محسوس نہیں ہوا، کیونکہ انہوں نے اپنا جسم سخت کیا ہوا تھا؟ میں اور وہ اپنی اس حرکت پہ بہت شرمندہ ہیں، میں ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، کیا میرے لیے کوئی آسانی ہے؟ کیونکہ جب یہ گناہ سرزد ہو چکا اس کے بعد میں نے یہ پڑھا کہ ایسا کرنے سےان کی بیٹی سے رشتہ جائز نہیں رہتا، لیکن میں نے آپ کا فتویٰ پڑھا اور اس کی شرائط بھی پڑھی تو میرا دل یہ مانتا ہے کہ میرا رب میرے لیے راستہ نکالیں گے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیان کے مطابق اگر واقعۃً  اپنی منگیتر کی ماں کو چھوتے ہی سائل کا انزال ہوگیا ہو اور دوبارہ شہوت اور انتشار ہونے کے بعد اس کے جسم کو بلا حائل نہیں چھویا  تو اس سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوئی ہے، لہٰذا سائل کے لیے اپنی منگیتر سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، لیکن سائل کا اپنی منگیتر کی ماں کو شہوت کے ساتھ چھونا اور مذکورہ حرکت کرنا  انتہائی قبیح فعل، ناجائز  اورگناہ ہے، لہٰذا سائل اور منگیتر کی ماں اپنے گناہوں توبہ واستغفار کریں اور آئندہ اس سے اجتناب کریں۔

فتاوشامی میں ہے:

"والعبرة للشهوة عند ‌المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى وفي امرأة ونحو شيخ كبير تحرك قبله أو زيادته وفي الجوهرة: لا يشترط في النظر لفرج تحريك آلته به يفتى هذا إذا لم ينزل فلو أنزل مع مس أو نظر فلا حرمة به يفتي".

(كتاب النكاح، فصل في المحرمات، ج:3، ص:33، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404101379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں