ہم اپنے پرانے کپڑے کسی غریب کو دے سکتے ہیں ؟ اور کسی کو دیتے ہوۓ اس وہم میں پڑنا کہ دینے سے پہلے دھو کر نہیں دیے اس کا کیا حکم ہے ؟
اپنے پرانے کپڑے کسی غریب کو دینا ثواب کا کام ہے، البتہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں عمدہ سے عمدہ مال خرچ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ باقی دھو کر دینا ضروری نہیں ہے، وہم نہ کریں۔
فتح الباری میں ہے:
"وفي رواية عيسى فاتقوا النار ولو بشق تمرة أي اجعلوا بينكم وبينها وقاية من الصدقة وعمل البر ولو بشيء يسير".
(باب ما جاء في الرقاق، باب من نوقش الحساب عذب، 11/ 405، ط:دار المعرفة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509101000
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن