بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے استعمال کے لیے کھیت میں اگائی سبزیوں پر عشر


سوال

سبزیاں (ٹماٹر، مٹر، بھنڈی وغیرہ) کھیت میں اُگائی ہیں، فروخت کی نیت بھی نہیں ہے، اب کچھ سبزیاں ہم روزانہ استعمال کر تے ہیں۔ مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اُن کا وزن یا مقدار ہمیں معلوم نہیں اور نا ان کا وزن کیا جاتا ہے، ہر دوسرے دن کچھ نہ کچھ ٹماٹر یا بھنڈی یا دیگر سبزیاں استعمال کی جارہی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے ان سبزیوں کے عشر کے بارے میں آگاہ کر کے عند اللہ ماجور ہوں!

جواب

کھیت میں اگائی گئی سبزیاں خواہ تھوڑی ہوں یا زیادہ، منڈی میں فروخت کرنے کے لیے ہوں یا گھر کے استعمال کےلیے ہوں ان پر عشر یا نصف عشر واجب ہے، البتہ گھر میں موجود درخت کے پھل یا گھر کی کیاری میں لگی سبزیوں پر عشر واجب نہیں؛ لہذا کھیت سے لاتے وقت ان کا وزن کرلیا کریں؛ تاکہ عشر کا حساب لگایا جاسکے۔

الفتاوی الہندیہ میں ہے:

"ویجب العشر عند أبي حنیفة في کل ماتخرجه الأرض من الحنطة ... والبقول والریاحین والأوراد والرطاب ... قلّ أو کثر، هکذا فی قاضیخان.ولو كان في دار رجل شجر مثمرة لاعشر فیه". ( الفتاوى الهندية، 1/ 186)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111201437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں