بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے حق کے حصول کی کوشش کرنا بے صبری نہیں


سوال

اگر کوئی شخص اپنے حق کی خاطر احتجاج کرتا ہے اور اپنا حق لینے کے  لیے کسی دوسرے شخص کے خلاف واویلا کرتا ہے اور کسی دوسرے شخص کے خلاف لوگوں میں شکوہ شکایت کرتا ہے تو کیا اس کا یہ عمل بے صبری تصور ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اپنا حق ثابت ہوجانے کے بعد حصولِ حق کی جستجو کرنا، بے صبری میں داخل نہیں، البتہ حصولِ حق کا ایسا طریقہ اختیار کرنا چاہیے کہ جس میں بے جا الزام تراشی نہ ہو،غیر متعلقہ لوگوں کے سامنے شکوہ،شکایات کرنا ،غیبت کرنا جائز نہیں،جہاں سے اپنے حق کی وصولی کی امید ہو  وہاں اپنا حق وصول کرنے کی خاطر   صرف حقیقتِ وا قعہ بیان  کرنے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں