بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے آپ کو نقصان پہونچانے کے وسوسے کا علاج


سوال

 میرے ذہن میں ہمیشہ یہ خیال آتا ہے کہ اللہ کے واسطے میں اپنے آپ کو نقصان پہنچا ؤں ، اگر میں ایسا نہیں کروں گی تو اللہ  مجھ سے راضی نہ ہوگا، اس لیے گھبراہٹ ہوتی ہے اور میں اپنے آپ کو نقصان سے بچانے کی کوشش میں خود کو قسم بھی دیتی ہوں، آپ بتائیں میں کیا کروں؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ ميں   سائلہ کو  چاہیے کہ اپنا علاج کسی اچھے طبیب  سے کراوائے ،نیز  جب اس طرح کے وساوس آئیں تو    "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ" اور   "لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللِّٰه"  کا ورد کرکے ان وساوس کو دور کرے، ایسے موقع پر اپنے آپ کو کسی کام میں مصروف کرلے، فارغ نہ بیٹھے ، تاکہ وساوس تنگ نہ کریں،یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ اپنے آپ کو نقصان پہنچانا چاہے اللہ کے واسطے ہی کیوں نہ ہو ،اللہ تعالی کی نارضگی کا سبب ہے،اللہ تعالی کی رضاکے لیےمامورات پر عمل ، منہیات سے بچا نےکےساتھ نیک کاموں پر مداومت کی جائے، ان شاء اللہ ، اللہ تعالی راضی ہوجائیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101512

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں