اپنے نام کے ساتھ "عفی عنہ " مثلاً: عبداللہ خان عفی عنہ لکھنا کیسا ہے؟
لفظِ ’’عفی عنہ‘‘ بطورِ دعا استعمال ہوتا ہے، اس کے معنی ہیں:
"اس سے درگزر اور معافی کا معاملہ کیا جائے"۔
اپنے نام کے ساتھ ’’عفی عنہ‘‘ لکھنے کا مقصد اپنے لیے دعا کرنا ہوتا ہے، اس لیے اپنے نام کے ساتھ ’’عفی عنہ‘‘ لکھنا جائز ہے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201361
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن