بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے لیکچر کی ویڈیو بناکر یو ٹیوب پر اَپ لوڈ کرنے اور اس کے ذریعہ حاصل ہونے والی کمائی کا حکم


سوال

کیا یو ٹیوب میں اپنے لیکچر  کی ویڈیو بنانا اور اس کو اَپ لوڈ کرنا جس میں میری تصویر بھی آرہی ہو اور میں سمجھا رہا ہوں، کیا یہ جائز ہے؟ اور کیا میں تصویر بنانے والے کے حکم میں آؤں گا؟ اور اس سے ملنے والے پیسے میرے لیے حلال ہوں گے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں!

جواب

ایسی ویڈیو  بنانا جس میں آپ کی یا کسی بھی جان دار کی تصویر آرہی ہو جائز نہیں ہے، ایسی ویڈیو بنانے کی وجہ سے آپ ان وعیدوں کے مستحق بن جائیں گے جو احادیث میں تصویر بنانے والوں کے بارے میں وارد ہوئی ہیں، چوں کہ جان دار کی  تصویر پر مشتمل ویڈیو بنانا ناجائز ہے؛ اس لیے ایسی ویڈیو کے ذریعہ حاصل ہونے والی کمائی بھی حلال نہیں ہے۔ باقی یو ٹیوب  پر ویڈیو اَپ لوڈ کرنے اور اس کے ذریعہ کمائی حاصل کرنے کے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ کیجیے:

یوٹیوب کے ذریعہ کمانا


فتوی نمبر : 144107200884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں