بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جمادى الاخرى 1446ھ 04 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلّم کو برا بھلا کہنے والی بوڑھی عورت کا واقعہ من گھڑت ہے


سوال

آپ صلی اللّہ علیہ وسلم کو برابھلا کہنے والی ایک بوڑھی عورت کے واقعہ کی تحقیق فرمائیں؟

جواب

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق اکثر ایک بڑھیا کا واقعہ دو طرح سے سننے کو ملتا ہے:

آپ ﷺ نے ایک بڑھیا کا سامان اٹھایا اور اس نے آپ علیہ السلام کے بارے میں برا بھلا شروع کردیا، پھر جب آپ علیہ السلام نے اپنا نام بتایا تو وہ بڑھیا آپ ﷺ کے اخلاق کی وجہ سے مسلمان ہوگئی۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بوڑھی عورت کوڑا ڈالا کرتی تھی، پھر ایک وقت بعد وہ بڑھیا بیمار پڑ گئی تھی،  آپ ﷺ  نے  بیماری کی حالت میں اس کی عیادت بھی کی تھی۔

اس واقعہ کو لوگ بلا تحقیق حدیث کہہ کر بیان کرتے ہیں۔

آپ کے سوال سے مراد اسی واقعہ کی تحقیق مقصود ہے تو یہ واقعہ احادیث اور سیرت طیبہ کی کسی بھی معتبر کتاب میں نہیں، بلکہ کسی ضعیف روایت میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ مذکور نہیں ہے، لہٰذا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر کے ذکر کرنا درست نہیں ہے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506100043

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں