ایک آدمی نے مسجد کےامام سے غصہ کی حالت میں دین کو گالی دی (نہایت گندی گالی دی جس کے الفاظ یہاں حذف کیے جارہے ہیں) تو کیا یہ دائرۂ اسلام سے خارج تو نہیں اور اس کے نکاح کا کیا حکم ہے؟ مدلل جواب دے کر راہ نمائی فرمائیں! (جھگڑا تنخواہ پر ہوا جب امام نے مقتدیوں سے تنخواہ بڑھانے کی گزارش کی!)
سوال میں مذکور الفاظ کہنے سے مذکورہ شخص دائرۂ اسلام سے خارج ہوگیا ہے، اس پر لازم ہے کہ توبہ کرنے کے بعد تجدیدِ ایمان کے ساتھ ساتھ (اگر شادی شدہ ہے تو) تجدیدِ نکاح بھی کرے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202526
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن