بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ کے دودھ والی چائے کو میں نے طلاق دے دیا ہے کہنے کا حکم


سوال

 میں ایک ا سکول ٹیچر ہوں اور ہمارے اسکول میں باورچی ا سٹاف کے لیے دودھ اور سبز چائے وغیرہ بناتا ہے، اس باورچی کے ساتھ میری نہیں بنتی، ایک دن باورچی نے پوچھا: آپ دودھ کی چائے پیئں گے یا سبز چائے؟  چوں کہ میں اکثر سبز چائے  پیتا ہوں ۔میں  نے اس کو جواب میں کہا : آپ کے دودھ والی  چائے کو میں نے طلاق دے دیا ہے۔میری مراد  اسکول میں بننے والی دودھ کی چائےکو طلاق دینا تھا۔ اب میں ا سکول سے باہر دودھ کی چائے پی سکتاہوں یا باہر سے منگواکر اسکول میں دودھ کی چائے پی سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ الفاظ کی وجہ سے آپ پر دودھ والی چائے حرام نہ ہوگی، پس آپ دودھ والی چائے پی  سکتے ہیں، خواہ اسکول میں بنوائیں یا باہر سے منگوائیں۔ 

البتہ ہمیں گفتگو میں  محتاط الفاظ استعمال کرنے  کا  اور حُسنِ  معاشرت کا حکم ہے؛ لہٰذا  اس باورچی  سے اپنا رویہ بہتر کرنے کی کوشش کیجیے، اگر اس کی غلطی بھی ہو تو دَر گُزر کیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں