بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنے آپ کو کافر ظاہر کرکے سفر کرنا


سوال

میرا دوست کرسچن پاسپورٹ پر  ایک ملک سے دوسرے ملک آیا ہے، اپنی تصویر لگا کر دوسرے بندہ کا نام استعمال کر کے، اب آپ بتائیں اسے پھر کلمہ پڑھنا پڑے گا؟

جواب

بالقصد و الارادہ اپنے آپ کو کافر ظاہر کرنا کفر ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں  تجدیدِ ایمان کرنا اور شادی شدہ ہے تو نکاح کی تجدید کرنا بھی ضروری ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَمَنْ يَرْضَى بِكُفْرِ نَفْسِهِ فَقَدْ كَفَرَ."

(كتاب السير، الْبَابُ التَّاسِعُ فِي أَحْكَامِ الْمُرْتَدِّين ، مطلب فِي مُوجِبَاتُ الْكُفْرِ أَنْوَاعٌ مِنْهَا مَا يَتَعَلَّقُ بِالْإِيمَانِ وَالْإِسْلَامِ، ٢ / ٢٥٧، ط: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں