بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا سر ننگا ہوجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا؟


سوال

محرم کے سامنے اگر عورت کے سر سے دوپٹہ اٹھ جائے، کیا اس سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے ان کی دو قسمیں ہیں:

(۱) جو انسان کے جسم سے نکلیں (۲) جو انسان کو طاری ہوں جیسے بے ہوشی، نیند وغیرہ۔ 

پہلی قسم کی دو صورتیں ہیں:

(۱) جو شرمگاہ سے نکلیں، جیسے: پیشاب، پاخانہ وغیرہ (۲) جو جسم کے باقی مقامات سے نکلیں، جیسے: خون، الٹی، پیپ وغیرہ۔ 

اور عورت کے سر کے بالوں کا کھل جانا ان امور میں سے نہیں، لہذا اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ 

مختصر القدوري (ص: 11):

"و المعاني الناقضة للوضوء: كل ما خرج من السبيلين والدم والقيح والصديد إذا خرج من البدن فتجاوز إلى موضع يلحقه حكم التطهير والقيء إذا كان ملء الفم والنوم مضطجعًا أو متكئًا أو مستندًا إلى شيء لو أزيل عنه لسقط والغلبة على العقل بالإغماء والجنون والقهقهة في كل صلاة ذات ركوع وسجود."

(کتاب الطهارۃ، ط: دارالکتب العلمیة، بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200835

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں