بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے لیے وظیفہ


سوال

 میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں۔لیکن اولاد نہیں ہوئی low sperm motility میرے شوہر میں  مسئلہ ہے ۔بہت علاج کرا چکے لیکن کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم بہت پریشان ہیں ۔ براے مہربانی کوئی روحانی علاج یا وظیفہ بتا دیں جس سے اللہ ہمیں اولاد کی نعمت سے نواز دے۔

جواب

مادہ منویہ کابیماری  یا کسی اوروجہ سےاس قدر   کمزور اور بے اثر ہونا جس کی وجہ سے اولاد نہ ہو اور اس کے لیے علاج معالجہ کرنا یہ سب اسباب کے درجہ میں ہے،حقیقت میں  اولاد کا ہونا یا نہ ہونا یہ سب  اللہ تعالیٰ کے  حکم سے ہے، آپ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہیں اور کثرت سے یہ آیت پڑھا کریں،اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نیک صالح اولاد عطا فرمائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔

"رَبِّ هَب لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّة طَيِّبَةًۖ إِنَّكَ سَمِيعُ ٱلدُّعَآءِ"(سورة آل عمران الآية ٣٨)

(ازاعمال قرآنی،ص19،ط؛دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں