بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انوشے نام


سوال

لڑکیوں کے لیے انوشے نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

’انوشے‘ نام کا مطلب نہیں مل سکا تاہم ’انوشہ‘ فارسی لفظ ہے اور اس کا ایک معنی خوشحال ہے،  اس معنی کے اعتبار سے  بچی کا نام انوشہ رکھنا درست ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات میں سے کسی صحابیہ کا نام رکھا جائے ۔

لغاتِ فارسی میں ہے :

"انوشہ ؍ نوشہ : (ف) دولہا،  داماد ۲۔ نوجوان بادشاہ۔ ۳۔ خوشحال، خرم ۴۔ شاباش، مرحبا ۵۔ شرابِ انگور"

(ص۷۲، دار  عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضرو)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں