بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انوشہ نام اور بیماری کی وجہ سے اسے بدلنا


سوال

میری نواسی کا نام انوشہ ہے۔  اس کی عمر پانچ سال ہے،  وہ اکثر بیمار رہتی ہے،  کیا اس کا یہ نام درست ہے؟

جواب

انوشہ فارسی لفظ ہے اور اس کا ایک معنی خوشحال ہے،  اس معنی کو دیکھتے ہوئے بچی کا نام انوشہ رکھنا درست ہے۔ البتہ اگر بدلنا چاہے تو بدل بھی سکتا ہے۔

لغاتِ فارسی میں ہے :

"انوشہ ؍ نوشہ : (ف) دولہا،  داماد ۲۔ نوجوان بادشاہ۔ ۳۔ خوشحال، خرم ۴۔ شاباش، مرحبا ۵۔ شرابِ انگور"

(ص۷۲، دار  عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضرو)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  میں ہے:

"وقال شارح: لا يجوز العمل بالطيرة وهي التفاؤل بالطير والتشاؤم بها، قالوا يجعلون العبرة في ذلك تارة بالأسماء، وتارة بالأصوات، وتارة بالسفوح والبروح، وكانوا يهيجونها من أماكنها لذلك، ثم البارح هو الصيد الذي يمر على ميامنك إلى مياسرك، والسانح عكس ذلك، وهذا ما ظهر لي في هذا المقام من التحقيق والله ولي التوفيق. وقال الطيبي: الفرق بين الفأل والطيرة يفهم مما روى أنس مرفوعا أنه قال: " «لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفأل " قالوا: وما الفأل؟ قال: " كلمة طيبة» قلت: وما أحسن هذا المقال حيث نفى الطيرة بعمومها، واختار فردا خاصا من أحد نوعيها وهي الكلمة الطيبة."

(كتاب الطب والرقى، باب الفأل والطيرة، ج7، ص2892، دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408100502

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں