بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

انشورس پالیسی میں حاصل شدہ رقم کا حکم


سوال

 ایک لڑکا جو امریکا میں مقیم ہے ،وہاں ایک حادثے میں ٹانگ سے معذور ہوگیا ہے، اور اب ہسپتال میں زیر علاج ہے ،امریکا میں اس نے امریکی حکومتی پالیسی کے تحت لایف انشورنس کروا چکا تھا ،اب حادثے کے بعد آیا وہ اس لائف انشورنس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے یا نہیں ؟ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہے کے موصوف کو اس وقت پیسے کی شدید ضرورت بھی ہے۔ اس تمام معاملے میں اللہ رب العزت کا کیا حکم ہے؟ شریعت اس کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

جواب

انشورنس کی مروجہ تمام اقسام جوئے اور سود کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں، لہذا انشورنس کی پالیسی اگر لے لی ہو تو اس کو فی الفور ختم کردیں، اور توبہ واستغفار بھی کریں، اور اس صورت میں  مذکورہ لڑکےکے لیے جمع کرائی اصل رقم کا استعمال جائز ہوگا، زائد  یعنی سودی رقم کا  استعمال جائز نہیں ہوگا، بلکہ اسے ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کرنا لازم ہوگا۔

البتہ  اگر لڑکا  سخت محتاج ہو ،اور زکات کا مستحق ہو،اور کسی بھی جانب سے حلال پیسوں کا انتظام نہیں ہوسکتا ہو،تو پھر اسی   سودی رقم  سے بطور کفایت یعنی علاج پر جتنا خرچ ہوتا ہو ،اتنا استعمال کرسکتا ہے۔

انشورنس  کےمزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

انشورنس کی شرعی حیثیت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں