انسہ نام رکھنا کیسا ہے؟
اَنْسَہ اصل میں اَنِسَہ ہے،جس کے معنی ہے پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔ (مصباح اللغات، ص، 42،ط۔ادارة العلم نوشہرہ، پاکستان)
معنی کے اعتبار سے یہ نام درست ہے ،لہذا بچی کا نام انسہ رکھنا درست ہے ۔البتہ اس سے ملتا جلتا نام (اُنَیْسَہ) رکھنا زیادہ بہتر ہے؛ کیوں کہ کئی صحابیات رضوان اللہ علیہن (اُنَیْسَہ)نام سے موسوم تھیں۔ (دیکھیے: الاصابة فی تمییز الصحابة : کتاب النساء، حرف الالف(4/ 238، 239)،ط۔دار الکتاب العربی، بيروت)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101317
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن