عنثہ نام کے کیا معانی ہیں؟
عنثہ حرف عین پر زبر اور پیش کے ساتھ ایسے زیور کو کہتے ہیں جو کالاہوگیا ہو ، اس معنی کےلحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ، بہتر ہے کہ صحابہ اکرام رضی اللہ عنھم کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے ۔
تہذیب اللغۃ میں ہے :
"عنث: الليث العنثوة: يبيس الحلي خاصة إذا اسود وبلي ويقال له: عنثة أيضا".
(باب العين والثاء مع النون ج:2 ص:199 ط:دار إحياء التراث العربي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144507100827
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن