بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انوش نام رکھنا


سوال

"انوشے" نام  رکھ  سکتے  ہیں؟

جواب

"انوشے"  لفظ کا معنی تو نہیں مل سکا، البتہ "انوش"  (أَنُوْشْ)کا معنی ہے: "سچاانسان" اور یہ حضرت شیث علیہ السلام کے صاحب زادے تھے، لہذا لڑکے کا نام ”انوش یا “’’محمد انوش‘‘ رکھنا درست ہے۔

تاج العروس من جواهر القاموس میں ہے:

"أَنُوش ، كصَبُور ، ابنُ شِيثِ بنِ آدَمَ عليه السلام ، وهو أَبو قَيْنَانَ ، وقد ذَكَره المصنّف في ق ي ن ، ومعناه الصّادِقُ ، ويُقَال يَانِشُ ، كصاحِب وآدَم ، ويقال *!إِنُوش ، بِكسر الهَمْزَة ، بمعنى إنْسان . أَ و ش."

(المادة:أ.ن.ش، ج:17، ص:67، ط:دارالهداية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144210201126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں