انوشہ نام کا معنی ،انوشہ نام رکھنا کیسا ہے؟
انوشہ کا(ہمزہ کے ضمہ کے ساتھ) معنی ہے دولہا، داماد،نوجوان بادشاہ، (3)خوش حال،آفرین، مذکورہ معنوں کے لحاظ سے یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے۔
باقی اگر نام عربی الفاظ میں ہو اور معنی بھی اچھا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
حسن اللغات میں ہے:
"اُنوشہ:(1)دولہا، داماد، (2)نوجوان بادشاہ، (3)خوش حال۔"
(ص:73، ط:اورینٹیل بک سوسائٹی لاہور)
فرہنگ بزرگ میں ہے:
"انوشہ:آفرین"
(ص:83، ط:مؤسسہ فرہنگ معاصر تہران)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144501100285
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن