انھیہمزہ کے اوپر زبر اور ھاء کے اوپر کھڑی زبر" اَنھٰی" یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
اَنهٰى: باب كرم سے اسم تفضیل کا صیغہ ہے ، جس کا معنی ہے بہت زیادہ دانش مندہونا ، عقل مند ہونا ، اس معنی کے اعتبار سےیہ نام رکھنا درست ہے ،البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہن کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔
معجم الوسيط ميں ہے :
"(نهو) الرجل نهاوة صار متناهيا في العقل فهو نهي (ج) أنهياء وهو نه (ج) نهون".
(باب النون ج: 2 ص: 960 ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101468
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن