بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

انگریزی ناول، یا عشقیہ مضامین پر مشتمل کتب کی خرید وفروخت


سوال

ہم اردو اور انگریزی کے ناول فروخت کرتے ہیں ہیں، جیسا کہ آپ کے علم میں ہو گا کہ تقریبا ہر ناول میں عشق مجازی کے مضامین ہوتے ہیں۔ مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا ان ناولز کی خرید وفروخت جائز ہے؟ جب کہ اس طرح کا لٹریچر ہمیں ہارون رشید کے زمانہ خلافت میں تالیف شدہ کتب میں ملتا ہے، جو کتب بیت الحکمت میں ترجمہ کی جاتی تھیں۔ جیسا کہ الف لیلۃ ولیلۃ کتاب بھی ایسے کئی ایک مضامین سے بھرپور ہے۔ اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

جن کتب کا بنیادی مقصد ہی شہوت انگیز مضامین کی نشر و اشاعت ہو جو تخریب اخلاق کا باعث ہوتے ہیں، ان کی خرید وفروخت مکروہ ہے، جب کہ وہ کتب جو بنیادی طور پر کسی زبان کا ادبی لٹریچر ہو، اور ان میں ایسے مضامین جو مخرب اخلاق ہو سکتے ہوں، ضمنی طور پر پائیں جائیں تو ایسی کتب کی خرید و فروخت جائز ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143602200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں