بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انگوٹھی میں کون سا پتھر پہننا چاہیے؟


سوال

میرے لیے کون سا پتھر انگوٹھی کے ساتھ پہننا ٹھیک ہوگا؟

جواب

  انگوٹھی  میں جو مختلف قسم کے پتھر لگوائے جاتے ہیں، مثلاً: عقیق، فیروز، یاقوت وغیرہ یا تاریخِ پیدائش کے حساب سےکسی پتھر کو متعین کرکے اس کے بارے میں یہ  اعتقاد ویقین رکھنا کہ فلاں پتھر میری زندگی پراچھے اثرات ڈالتا ہے یہ عقیدہ غلط ہے؛ لہذا اس عقیدے کے ساتھ انگوٹھیوں کو پہننا ناجا ئز وحرام ہے۔ زند گی پر اچھے برے اثرات انسان کے اپنے عملِِ صالح یا عملِِ بد سے آتے  ہیں، نہ کہ پتھرسے۔ مذکورہ عقیدہ نہ ہو تو  اپنے ذوق کے اعتبار سے کوئی بھی پتھر لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ مرد کے لیے صرف چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس کا وزن ایک مثقال (ساڑھے چار ماشے یعنی 4 گرام، 374 ملی گرام (4.374 gm)سے کم ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200713

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں