میں نے اپنی گذشتہ ای میل میں میں نے اپنے نام '' انفس'' کے بارے میں پوچھا تھا ؟دوسری بات یہ کہ میں نے شاہ ولی اللہی تحریک کے بارے میں سنا ہے، یہ کیا ہے ؟
انفاس جمع ہے اور اس کا مفرد '' نَفَس'' فاء کے زبر کے ساتھ ہے تواس کا معنیٰ ہے '' سانس'' اوراگر '' نَفس'' فاء کے سکون کے ساتھ ہوتواس کا معنیٰ ہے انسانی جان۔ ہمارے علم کے مطابق شاہ ولی اللہی تحریک اپنے خیالات ونظریات اور مخصوص تعبیرات میں علماء حق سے جداگانہ روش اختیارکیے ہوئے ہےان کی کئی نظریات اورخیالات اہل سنت والجماعت سے جدا ہیں اوریہ لوگ اہل سنت والجماعت سے عملاًو اعتقاداً لاتعلق ہیں۔ مثلاً بلا سمجھے قرآن پڑھنے اوراس پر ثواب کی امیدکو ہندوانہ بت پرستی کی مانند قراردیا ہےاور جنت و دوزخ کونفسیاتی کیفیت سے تعبیر کیاہے اور جنت ودوزخ کے دوام اورہمیشگی کا بھی انکار کرتے ہیںجوقرآنی آیات کے خلاف ہے۔ عصرحاضرکی مساجدکو مسجدضرار قرار دینا اسلام کی اہانت پر مبنی ہے، حیات عیسیٰ علیہ السلام جیسے مسلم عقیدہ کو یہودی عقیدہ کہنا قرآنی نظریہ سے بغاوت ہے۔ غرض یہ کہ اہل سنت والجماعت کے پیروکاروں کا اس تنظیم میں شامل ہونا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200546
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن