بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اندھیرے میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

 1.  کیا اندھیرے میں نماز ہو جاتی ہے؟

2. اسی طرح اندھیرے میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا درست ہے؟

3. روشنی ہو اور لائٹ کو بند کر کے(یعنی اندھیرا کرکے) جماعت کے ساتھ نماز پڑھوانا یا اسی صورت میں انفرادی نماز پڑھنا درست ہے ؟

خلاصہ یہ کہ روشنی ہونے کے باوجود اندھیرے میں نماز پڑھنا یا پڑھوانا درست ہے؟

مدلّل جواب ارسال فرمائیں یہ سوال فرض نماز کے متعلق ہے۔

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اندھیرے میں بھی نماز پڑھنا ثابت ہے، اس لیے اندھیرے میں نماز پڑھنا درست ہے، باقی روشنی میں زیادہ بہتر ہے۔

1. اندھیرے میں نماز ہو جاتی ہے، البتہ روشنی میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے، تا کہ قیام کے وقت سجدہ کی جگہ پر، رکوع میں قدموں پر اور سجدے میں ناک کے سرا پر اور بیٹھنے کی حالت میں گود پر نظر ہو۔

2. اندھیرے میں جماعت کے ساتھ بھی نماز ہو جاتی ہے۔

3. اگر قبلہ کی تعیین میں غلطی کا امکان نہ ہو تو اندھیرا کر کے نماز پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں، اس مسئلے میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے اور انفرادی نماز پڑھنے کا حکم یکساں ہے، باقی روشنی میں زیادہ بہتر ہے۔

حديث شريف ميں ہے:

"عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، أنها قالت: «كنت ‌أنام ‌بين ‌يدي رسول الله صلى الله عليه وسلم ورجلاي، في قبلته فإذا سجد غمزني، فقبضت رجلي، فإذا قام بسطتهما»، قالت: والبيوت يومئذ ليس فيها مصابيح."

(كتاب الصلاة، باب الصلاة علي الفراش، جلد:1، صفحه: 86، طبع: السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية)

تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے:

"(ولها آداب) تركه لا يوجب إساءة ولا عتابا كترك سنة الزوائد، لكن فعله أفضل (نظره إلى ‌موضع ‌سجوده حال قيامه، وإلى ظهر قدميه حال ركوعه وإلى أرنبة أنفه حال سجوده، وإلى حجره حال قعوده. وإلى منكبه الأيمن والأيسر عند التسليمة الأولى والثانية) لتحصيل الخشوع....الخ"

(كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة،‌‌ آداب الصلاة، جلد:1، صفحہ: 477-478، طبع: سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401101267

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں