بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء کے ناموں پر مشتمل صفحات کو ضائع کرنے کا طریقہ


سوال

میں انگریزی پڑھاتا ہوں اور ہر چند مہینوں بعد ایسے سینکڑوں کاغذ جمع ہو جاتے ہیں جن میں سینکٹروں مقامات پر بچوں کے نام کے ساتھ محمد یا احمد یا اللہ کا کوئی نام لکھا ہوتا ہے، یہ نام انگریزی میں ہوتے ہیں،  ان کاغذوں سے یہ نام کاٹنا بہت مشکل ہوتا ہے،  ایسی حالت میں کیا کوئی طریقہ ہے کہ ان کاغذوں کو بغیر کسی قسم کی بے حرمتی کیے ضائع کیا جا سکے؟

جواب

ایسے صفحات جن  پر قرآنی آیات واحادیث  کے الفاظ یا ان کا ترجمہ ہو،  یا  انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان  اللہ  علیہم  اجمعین  کے  نام گرامی ہوں، ان کا احترام ضروری ہے۔جب ان کی ضرورت نہ  رہے یا وہ قابلِ استعمال نہ ہوں تو سب سے بہتروافضل یہ ہے کہ ان مقدس صفحات کوآبادی سے دورکسی پاک جگہ گھڑا کھود کر دفن کردیا جائے، دوسراطریقہ یہ ہے کہ کپڑے کے تھیلے میں ان صفحات کے ساتھ پتھر رکھ کر دریا،سمندروغیرہ میں ڈال دیا جائے؛ تاکہ کنارے پر نہ آئے۔ آج کل کئی ایک فلاحی اداروں نے مساجد کے باہر اور مختلف عام شاہ راہوں پر ایسے ڈبے رکھے ہیں جو ان جیسے صفحات ڈالے جانے کے لیے مختص ہیں ، تحقیق کر لی جائے کہ اگر وہ ادارے مذکورہ بالا شرعی طریقے کے مطابق ان صفحات کو  ضائع کرتے ہیں تو یہ صفحات ان ڈبوں میں بھی  ڈالے  جا سکتے  ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"الكتب التي لاينتفع بها يمحى عنها اسم الله و ملائكته و رسله و يحرق الباقي و لا بأس بأن تلقى في ماء جار كما هي أو تدفن و هو أحسن كما في الأنبياء".

(كتاب الحظر والإباحة، فصل فی البیع، ج:6، ص:422، ط:ایج ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201340

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں