بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے بعد سب سے افضل کون ہے؟


سوال

جیسا کہ ہم لوگ کہتے ہیں افضل البشر بعد الانبیاء حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ  ہیں ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ حضرت ابوبکر انبیاء کے بعد سب سے افضل ہیں لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اہل بیت انبیاء کے بعد سب سے افضل ہیں ۔ براہ کرم یہ بتادیں کہ انبیاء کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین افضل ہیں یا اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین زیادہ افضل ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ انبیاء کرام  علیہم الصلاۃ و السلام کے بعد سب سے افضل صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں اور اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم بھی صحابہ کرام میں داخل ہیں،اس لیے یہ سوال کہ اہل بیت افضل ہیں یا صحابہ کرام ؟یہ سوال درست نہیں ہے ۔

باقی انبیاء کرام  علیہم الصلاۃ و السلام کے بعد باجماع امت صحابہ کرام میں سب سے افضل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔

وفي الفقه الأكبر :

"وأفضل الناس بعد النبيين عليهم الصلاة والسلام أبو بكر الصديق ثم عمر بن الخطاب الفاروق ثم عثمان بن عفان ذو النورين ثم علي بن أبي طالب المرتضى رضوان الله عليهم أجمعين."

(ص41،الناشر: مكتبة الفرقان - الإمارات العربية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101324

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں