بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام نبوت سے پہلے بھی اور بعد میں بھی معصوم ہوتے ہیں


سوال

 عصمت انبیاء کرام علیہم السلام قبل النبوت اور بعدالنبوت کی وضاحت فرمائیں ۔ 

جواب

 تمام  انبیاء کرام علیہم الصلوۃ و السلام نبوت سے پہلے بھی اور نبوت کے بعد بھی معصوم ہوتے ہیں ۔

شرح الفقہ الاکبر لملا علی قاری میں ہے:

"وفی شرح العقائد ان الانبیاء علیهم الصلوۃ و السلام معصومون عن الکذب خصوصا فیما یتعلق بامر الشرع و تبلیغ الاحکام و ارشاد الامة اما عمدا فبالاجماع ، و اما سهوا فعند الاکثرین و فی عصمتهم عن سائر الذنوب تفصیل و هو انهم معصومون عن الکفر قبل الوحی و بعدہ بالاجماع ، و کذا عن تعمد الکبائر عند الجمهور." 

(ص: 176 ط: دارالبشائر الاسلامیة)

رسائل ابن عابدین میں ہے:

"ان الانبياء كلهم عليهم الصلوة و السلام لم تقع منهم معصية قط لا قبل النبوة و لا بعدها."

(جلد 1 ص: 312 )

فتاوی عثمانی میں ہے :

"صحیح یہ ہے کہ نبوت سے  قبل بھی انبیاء سے کوئی گناہ سرزد نہیں ہوا۔"

(کتاب الایمان و العقائد جلد ۱ ص:۶۷ ط:مکتبہ معارف القرآن کراچی)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144410100093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں