بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء ،رسل ،صحائف اور کتابوں کی تعداد


سوال

پیغمبروں کی کل تعداد کتنی ہے ؟رسولوں کی کل  تعداد کتنی ہے؟(جن پر کتابیں نازل ہوئیں )صحف کی کل تعداد کتنی ہے ؟کتابوں کی کل تعداد کتنی ہے؟حوالہ کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔

 

جواب

دنیا میں کم وبیش ایک لاکھ 24  ہزار انبیاء کرام تشریف لائے، جن میں رسولوں کی تعداد تقریبا 315 تھی،لیکن ان  تمام رسولوں پر کتاب کا نازل ہونا ضروری نہیں ہے ،بعض رسولوں پر کتاب نازل ہوئی ،بعض پر صحائف نازل ہوئے ۔

 مشہور آسمانی کتابوں کی تعداد چار ہے :۱۔"قرآن کریم" ،یہ خاتم الانبیاء و المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ۔۲۔"توراۃ/ توریت "،یہ حضرت موسی علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔۳۔"انجیل "حضرت عیسی علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔۴۔"زبور " حضرت داود علیہ السلام پر نازل ہوئی ۔

جبکہ صحف کی تعداد  کم و بیش  100 ہے ۔

مشكاة المصابيح میں ہے:

"وعن أبي ذر قال: قلت: يا رسول الله أي الأنبياء كان أول؟ قال: «آدم» . قلت: يا رسول الله ونبي كان؟ قال: «نعم نبي مكلم» . قلت: يا رسول الله كم المرسلون؟ قال: «ثلاثمائة وبضع عشر  جما غفيرا»

وفي رواية عن أبي أمامة قال أبو ذر: قلت يا رسول الله كم وفاء عدة الأنبياء؟ قال: «مائة ألف وأربعة وعشرون ألفا الرسل من ذلك ثلاثمائة وخمسة عشر جما غفيرا»"

(الفصل الثالث من باب بدءالخلق وذكر الأنبياء عليهم الصلاة والسلام جلد 3 ص:1599 ط: المکتب الاسلامی بیروت)

تفسير رازی میں ہے :

"روي عن أبي ذر أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم كم أنزل الله من كتاب؟ فقال: مائة وأربعة كتب، على آدم عشر صحف وعلى شيث خمسين صحيفة وعلى إدريس ثلاثين صحيفة وعلى إبراهيم عشر صحائف والتوراة والإنجيل والزبور والفرقان."

(31/ 137الناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402100580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں