حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں فرض زکوۃ کتنی مرتبہ ادا کی ؟
انبیاءِ کرام علیہم الصلاۃ و السلام کے مال میں زکات واجب نہیں ہوتی، اس لیے کہ زکات مال کی گندگی کو دور کرنے اور اس کو پاک کرنے کے لیے ہوتی ہے، اور انبیاءِ کرام علیہم السلام کا مال ہر طرح کی گندگیوں اور میل کچیل سے پاک صاف ہوتا ہے، نیز زکات اس شخص پر فرض ہوتی ہے جو مال کا مالک ہو، اور چوں کہ حضرات انبیاء علیہم الصلاۃ و السلام کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی، بلکہ جو کچھ بھی ان کے پاس ہوتا ہے، وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے امانت ہوتا ہے، انبیاءِ کرام علیہم الصلاۃ و السلام، اللہ کے مال کو اس کے مناسب مواقع پر خرچ کرتے ہیں، اور ان کے پاس موجود سارا مال ہی اللہ کی راہ میں وقف ہوتا ہے، اس وجہ سے انبیاء علیہم الصلاۃ و السلام پر زکات فرض نہیں ہے، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زکوۃ کی ادائیگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
السيرة الحلبية = إنسان العيون في سيرة الأمين المأمون (3/ 421):
"وإباحة ترك إخراج زكاة المال؛ لأنه كبقية الأنبياء لا ملك لهم مع الله، وما في أيديهم من المال وديعة لله عندهم يبذلونه في محله ويمنعونه في غير محله، ولأن الزكاة طهرة وهم مبرؤون من الدنس، كذا في الخصائص الصغرى نقلاً عن سيدي الشيخ تاج الدين بن عطاء الله".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)(2/ 256):
"وفرضت في السنة الثانية قبل فرض رمضان، ولاتجب على الأنبياء إجماعاً.
(قوله: ولاتجب على الأنبياء)؛ لأن الزكاة طهرة لمن عساه أن يتدنس، والأنبياء مبرءون منه، وأما قوله تعالى: {وأوصاني بالصلاة والزكاة ما دمت حياً} [مريم: 31] فالمراد بها زكاة النفس من الرذائل التي لاتليق بمقامات الأنبياء عليهم الصلاة والسلام، أو أوصاني بتبليغ الزكاة، وليس المراد زكاة الفطر؛ لأن مقتضى جعل عدم الزكاة من خصوصياتهم أنه لا فرق بين زكاة المال والبدن، كذا أفاده الشبراملسي".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200305
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن