بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء کرام کے ناموں سے پہلے Mister لکھنا یا بولنا


سوال

انبیاءِ کرام علیہم السلام کے نام سے پہلے مسٹر (Mister) لگانا جائز ہے؟

جواب

سوال میں مذکور لفظ "مسٹر" انگریزی زبان کا لفظ ہے، یہ لفظ انگریزی زبان میں ادب کے کس پیمانے کے لیے استعمال ہوتاہے اس کے بارے میں فیصلہ کن رائے تو  اُن اهلِ علم كي هوگي جو انگريزي زبان كے ماهر هوں، باقی ہمارے علم کے مطابق انگریزی زبان میں لفظ "Mister" عام طور پر اردو زبان کے لفظ "حضرت" کی طرح تعظیم کے لیے بولا اور لکھا جاتا ہے، لہذا انگریزی تحریر و تقریر میں اس معنی اور استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے انبیاءِ کرام علیہم الصلاۃ و السلام کے ناموں سے پہلے لفظ  "Mister" استعمال کیا جاسکتا ہے،  البتہ اردو تحریر و تقریر میں یہ لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200830

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں