بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انایہ نام رکھنا


سوال

انایہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

 ’’الف‘‘ کے ساتھ  لفظِ ’انایہ‘ عربی  لغت کی کتابوں میں مذکور نہیں۔

البتہ  "عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ  "عنایہ"  ہی ملتا ہے،  اور 'ع' کے نیچے زیر  اور 'ع' پر زبر کے ساتھ دونوں طرح یہ مستعمل ہے، "عنایہ " کےمعنی: توجہ، التفات، وغیرہ۔ اس  لیے مذکورہ دونوں ناموں میں سے "عنایہ"  نام رکھنا ہی بہتر ہے،  بصورتِ دیگر ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے اس سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

«لسان العرب» میں ہے:

"وعَناهُ الأَمرُ يَعْنِيه ‌عِنَايةً وعُنِيّاً: أَهَمَّه."

( ‌‌فصل العين المهملة،(15/ 104)، الناشر: دار صادر - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100971

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں