بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عنائزہ کا مطلب کیا ہے؟


سوال

عنائزہ کا مطلب کیا ہے؟

جواب

عنائزہ: یہ عربی کلمہ ہے، بظاہر  اس کا اصل عنائز ہے، آخر میں" ہا " اردو کی طرف منتقل کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ یہ "عنیزۃ" کی جمع ہے، اور "عنیزہ" مؤنث ہے" عنیز "کا، اور عنیز کا معني ہے: مصیبت میں مبتلا شخص؛  لہذا عنائزہ کا معنی ہوگا: مصیبت میں مبتلا عورتیں، یہ معنی اچھا نہیں ، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں، اس نام کے بجائے صحابیات رضوان اللہ تعالیٰ علیھن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیا جائے، یا کوئی اچھے معنی والا اسلامی نام رکھ دیا جائے، اس کے لیے ہمارے ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں سے بھی نام انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

"والعنيز، كأمير، والعنوز: المصاب بداهية، نقله الصاغاني".

(تاج العروس: مادة عنز (15/ 249)، ط. دار الهداية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں