انائیرا یا عنائیرا نام رکھنا کیسا ہے کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
مذکورہ الفاظ کے معانی نہ مل سکے، لہٰذا یہ نام نہ رکھے جائیں، البتہ بچیوں کے ناموں کے بارے میں بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں سے انتخاب کیا جائے تاکہ خیر و برکت کا باعث ہو، یا کوئی اچھے معنی والا نام رکھا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503102302
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن