انابیہ نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کا صحیح معنی کیا ہے؟
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو، لہٰذا صورت مسئولہ میں ”انابیہ“ نام رکھنا درست ہے۔
''المعجم الوسیط'' میں ہے:
" الأناب: المسك أو عطر یشبهه ."
(ص28،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: 137، ط: دار اشاعت)
تہذیب اللغہ میں ہے:
"وقال: الأناب: ضرب من العطر يضاهي المسك."
(باب النون والباء، ج: 15، ص: 347، دار إحياء التراث العربي۔ بيروت)
فتوح الغیب فی الکشف عن قناع الریب میں ہے:
"أنه مأخوذ من الإناب وهو: المسك."
(سورة ص، ج: 13، ص: 310، ط: جائزه دبي الدولية للقرآن الكريم)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144411101929
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن