میں نے اپنی بیٹی کا نام انابیہ رکھا ہے، مجھے اس کا درست معنی بتا دیں، کیا یہ لفظ عربی زبان کا ہے؟
اناب عربی میں مشک یااس کےقریب خوشبو کو کہتے ہیں ،انابیہ اسی کی طرف منسوب ہے ؛لہذا"انابیہ "کامعنی ہوگا:مشک والی لڑکی /خاتون،معنی کےلحاظ سےیہ نام رکھنادرست ہے،شرعاًیہ نام رکھنےمیں کوئی قباحت نہیں، بہتریہ ہےکہ لڑکی کانام صحابیات یانیک خواتین کےنام پررکھاجائے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
''الأَناب: المسک أو عطر یشبهه.''
(باب الهمزة،ج:1،ص:28،ط:دارالدعوة)
تاج العروس میں ہے:
"(والأَنَابُ كَسَحَاب: المسك) . عن أبي زيد. (أو عطر يضاهيه) ، عن ابن الأعرابي، وأنشد أبو زيد:تعل بالعنبر {والأناب كرما تدل من ذرا الأعناب يعني جارية تعل شعرها} بالأناب. وفي الأساس تقول: (بلد عبق الجناب، كأنه ضمخ بالأناب) أي المسك، وأصبحت {مؤتنبا، (وهو} مؤتنب) بصيغة اسم الفاعل، أي (يشتهي الطعام)."
(فصل الهمزة مع الباء،ج:2،ص:32،ط:دارالھدایة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144411102164
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن