بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اَنابیہ اور زوہان نام کے معانی اور رکھنے کا حکم


سوال

میری بیٹی کا نام انابیہ  اور بیٹۓ کا نام زوہان ہے، مجھے ان کا صحیح مطلب بتادیں اور یہ بھی بتادیں کہ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

1۔"اَنابیّہ" یہ لفظ اَ ناب سے اسم منسوب مونث کا صیغہ   ہے ، جس کا معنی مشک، یا مشک  کی مثل  خوشبو کے  آتے ہیں ، لہذا  یہ نام رکھنا درست ہے۔

2۔"زوہان  "کا لفظ ہمیں    کسی اردو و عربی   لغات میں نہیں ملا ، البتہ لفظ زوحان عربی زبان کا لفظ ہے ، جس کا معنی ہے " ہٹنا یا الگ ہونا "  ہے، اس لیے  یہ  نام مناسب نہیں، لہذا یہ نام  نہ رکھا جائے۔اس  نام کی بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے، جامعہ کی  ویب سائٹ  کے سرورق پر اسلامی نام کے سیکشن میں  صحابہ ،انبیاء اور اچھے ناموں والے  کئی نام موجود ہیں، آپ وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں،اس کے لیے درجہ ذیل لنک کلک کریں:

اسلامی نام

لسان العرب  میں ہے:

"‌والأناب: ‌ضرب ‌من ‌العطر ‌يضاهي ‌المسك. وأنشد: تعل، بالعنبر والأناب، … كرما، تدلى من ذرى الأعناب يعني جارية تعل شعرها بالأناب. والأنب: الباذنجان، واحدته أنبة."

(‌‌‌‌حرف الباء، فصل الهمزة، ج:1، ص:217، ط:دار صادر - بيروت)

المعجم الوسيط میں ہے:

"(‌الأناب) المسك أو عطر يشبهه يقال بلد عبق الجناب كأنماضمخ بالأناب (الأنب)الباذنجان واحدته أنبه."

(‌‌باب الهمزة، ج:1، ص:28، ط:دار الفكر)

لسان العرب  میں ہے:

"‌زوح: التهذيب: الزوح تفريق الإبل، ويقال: الزوح جمعها إذا تفرقت؛ والزوح: الزولان. شمر. زاح وزاخ، بالحاء والخاء، بمعنى واحد إذا تنحى؛ ومنه قول لبيد: لو يقوم الفيل أو فياله، … زاح عن مثل مقامي وزحل قال: ومنه زاحت علته، وأزحتها أنا. وزاح الشيء زوحا، وأزاحه: أزاغه عن موضعه ونحاه. وزاح هو يزوح، وزاح الرجل زوحا: تباعد. والزواح: الذهاب؛ عن ثعلب: وأنشد: إني زعيم يا نويقة، … إن نجوت من الزواح، زيح: زاح الشيء يزيح زيحا وزيوحا وزيوحا وزيحانا، وانزاح: ذهب وتباعد؛ وأزحته وأزاحه غيره. وفي التهذيب: الزيح ذهاب الشيء، تقول: قد أزحت علته فزاحت، وهي تزيح."

(‌‌‌‌‌‌باب الهمزة، ‌‌فصل السين، ج:2، ص:470، ط:دار صادر - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں