بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امرد کو بغیر شہوت کی نگاہ سے دیکھنے کا حکم


سوال

سنا ہے کہ امرد لڑکے کو بغیر شہوت کی نگاہ سے دیکھنا بھی حرام ہے، کیا یہ صحیح ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ جس لڑکے کی مونچھ اور داڑھی ابھی تک نہیں نکلی ہوں،اس کو شہوت سے دیکھنا حرام ہے اور اگر کسی کو اس کے دیکھنے سے بالکل شہوت نہ ہو تو ایسےلڑکے کو دیکھنا اگر چہ حرام تو نہیں ہے،مگر بلا ضرورت ایسے لڑکے کو دیکھنے سے احتیاط کرنا چاہیے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"‌والغلام ‌إذا ‌بلغ مبلغ الرجال، ولم يكن صبيحا فحكمه حكم الرجال، وإن كان صبيحا فحكمه حكم النساء، وهو عورة من قرنه إلى قدمه لا يحل النظر إليه عن شهوة، فأما الخلوة والنظر إليه لا عن شهوة لا بأس به ولهذا لا يؤمر بالنقاب".

(‌‌كتاب الكراهية،الباب التاسع في اللبس ما يكره من ذلك وما لا يكره،ج:5،ص:330،ط:رشيديه)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"ولا يخفى أن الأحوط عدم النظر مطلقا ".

(‌‌كتاب الحظر والإباحة،فصل في النظر والمس،ج:6،ص:365،ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403102357

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں