بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والدہ یا بھائی کے پیسے ان کی اجازت کے بغیر اٹھانا


سوال

کیا کوئی آدمی اپنے گھر سے امی یا بھائی کے پیسے بغیر بتا ئے اٹھا سکتا ہے؟

جواب

واضح  رہے  کہ کسی کا مال اس کی اجازت کے بغیر استعمال میں لانا جائز نہیں ، لہذا صورتِ  مسئولہ میں امی اور بھائی کی اجازت کے بغیر ان کے پیسے اٹھانا جائز نہیں، البتہ اگر ان کی طرف سے  عام اجازت ہو تو پھر ہر مرتبہ ان کو بتا کر اٹھانا  ضروری نہیں، اگرچہ بتانا  بہتر ہے۔

الدر المختار میں ہے:

"لايجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته."

(الدر المختار: كتاب الغصب (ص:617)،ط. دار الكتب العلمية، الطبعة: الأولى، 1423هـ- 2002م) 

فقط، والله اعلم


فتوی نمبر : 144207200118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں